ملک عمران علی لیاقت اور ان کی ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے تیر اندازی کے فروغ کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا.. 10 مارچ 2024 کو پنجاب آرچری ایسوسی ایشن اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے درمیان آرچری سپورٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے.. پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر جناب ملک عمران علی لیاقت اور رجسٹرار سپیریئر یونیورسٹی جناب مدثر کامران نے ایم او یو پر دستخط کیئے..اس موقع پر ایک جدید آرچری اکیڈمی کا افتتاح بھی عمل میں لایا گیا.. آرچری اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سپیریئر یونیورسٹی رائے ونڈ روڑ پر منعقد ہوئی جس میں آرچری کے صوبائی صدر ملک عمران علی لیاقت , ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان, جنرل مینجر سپورٹس سپیریئر یونیورسٹی شاہد فقیر ورک اور تیر اندازی کے کھیل میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات نے شرکت کی.. اس موقع پر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر ملک عمران علی لیاقت کا کہنا تھا کہ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن تیر اندازی کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور میں تیر اندازی اکیڈمی کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.. انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں تیر اندازی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے آجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن اسی مشن کو لے کر چل رہی ہے…انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوان نسل کو آرچری کے کھیل کی طرف راغب کرنے اور تیر اندازی کے لیے انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے..
With the continuous efforts of Malik Ali Liaquat and his team, another milestone has been achieved for the promotion of archery. A Memorandum of Understanding was signed between Punjab Archery Association and Superior University Lahore. President Punjab Archery Association Mr. Malik Imran Ali Liaquat and Registrar Superior University Mr. Mudassar Kamran signed the MoU.. A modern Archery Academy was also inaugurated on this occasion. .. The opening ceremony of Archery Academy was held at Superior University Rai Wind Road, Lahore. President Punjab Archery Association Malik Imran Ali Liaquat, Rector Superior University Dr. Samaira Rehman, General Manager Sports Superior University Shahid Faqir Virk and Superior University archery athletes participated in the inauguration. On this occasion, Malik Imran Ali Liaquat, President of Punjab Archery Association, said that Punjab Archery Association is putting in continuous efforts to promote archery and the establishment of archery academy in Superior University Lahore is a link of the same chain. He further said that there is immense talent in archery across Punjab which needs to be polished and groomed. Punjab Archery Association is carrying out the same mission. He reiterated that all resources will be utilized to attract the young generation towards archery and to establish infrastructure for archery sport












