Archery Support Training Camp

پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس بورڈ پنجاب کی آرچری اکیڈمی میں آرچری سپورٹ کا تربیتی کیمپ پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے اور میل اور فیمیل آرچرز بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ اپنے صوبے اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کا نام روشن کر سکیں.. سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے کھلاڑیوں کے لیے ایئر کنڈیشنڈ رہائش اور وی آئی پی میس کی سہولت مہیا کی گئی ہے.. صدر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن ملک عمران علی لیاقت نے پنجاب آرچرز کی ٹیم کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے جس میں انفرادی یا ٹیم ایونٹ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے کی صورت میں ایک لاکھ روپے, سلور میڈل حاصل کرنے کی صورت میں پچاس ہزار روپے اور برونز میڈل کی صورت میں پچیس ہزار روپے انعام دیا جائے گا ..ہمارے محترم کوچ عامر یاسین صاحب کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں ٹیم کے گولڈ میڈل کی صورت میں پچاس ہزار روپے, سلور کے لیے پچیس ہزار روپے اور برونز کی صورت میں دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا.. یاد رہے کہ کہ یہ انعام پنجاب اولمپک کے دس, پانچ اور ڈھائی لاکھ کے انعام کے علاوہ ہوگا.. ہم اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے تہ دل سے دعا گو ہیں..

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *