Punjab Archery Association sets up Archery Academy at University of Agriculture, Faisalabad (Nov. 29, 2023)

 

Malik Imran Ali Liaquat, President of Punjab Archery Association, participated as the Chief Guest in the event organized in Agriculture University Faisalabad in connection with the Sports Festival. He said that when the playgrounds are settled, the hospitals are deserted. Parents need to pay attention to children’s sports and games along with expecting good academic marks from them with the development of intelligence. Children get physically strong through sports activities and are inclined towards positive activities. He said about ten to fifteen years ago, sports programs were organized frequently in all educational institutions due to which students were immune from diseases. We should encourage the children to get good marks and also attract them towards sports.

ملک عمران علی لیاقت صدر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن نے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں سپورٹس فیسٹیول کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت کی.. انھوں نے حاضرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی قوم کی ترقی کے لیے گیمز اور سپورٹس لازم و ملزوم ہیں.. انھوں نے کہا کہ جب گراؤنڈ آباد ہوتےہیں تو ہسپتالوں کی رونقیں ماند پڑ جاتی ہیں والدین کو بچوں کے تعلیمی مارکس لینے کی خواہش کے ساتھ ساتھ بچوں کی سپورٹس اور گیمز پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ذہینی نشوونما کے ساتھ ساتھ سپورٹس ایکٹوٹیزسے بچے جسمانی طور پر مضبوط ہوں اور کھیلوں کے فروغ سے بچےمثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ ہوں.. انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بڑی بڑی یونیورسٹیز اور کالجز میں سپورٹس کے حوالہ سے پورے ایونٹ نہیں کرائے جاتے ایک آدھ ایونٹ کرکے سپورٹس کو فارغ کر دیا جاتا ہے جو سٹوڈنٹس اور سپورٹس کیلئے کسی صورت بہتر نہیں جبکہ دس ۔پندرہ سال قبل تواتر سے تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے سٹوڈنٹس بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے تھے اب بھی اسی فارمولے کو اپناتے ہوئے سکول سے لیکر کالج تک کے سٹوڈنٹس کو گراؤنڈ میں لانا ہو گا تاکہ ہسپتالوں کی رونقیں ماند پڑیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ بچوں کو اچھے مارکس لینے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی جانب بھی راغب کریں..

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *