Award Giving Ceremony

صدر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن ملک عمران علی لیاقت کی طرف سے 34 ویں نیشنل گیمز منعقدہ کوئٹہ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے آرچرز کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام بمقام چناب کلب فیصل آباد کیا گیا جس میں نیشنل ٹیم کے تمام آرچرز اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی.. اس تقریب میں نیشنل گیمز کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برونز میڈل حاصل کرنے والے آرچرز اقصٰی نواز اور سہیل اعجاز کو مبلغ -/25,000 روپے اور کوچ عامر یاسین صاحب کو مبلغ -/10,000 روپے کیش ایوارڈ دیا گیا.. اسی طرح 34 ویں نیشنل گیمز میں شریک ہونے والے تمام آرچرز کو کیش ایوارڈ دیئے گئے.. اس موقع پر صدر پنجاب آرچری ایسوسی ایشن ملک عمران علی لیاقت نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آرچری اہسوسی ایشن پنجاب بھر میں آرچری کے فروغ کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے گی اور آرچرز کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک مواقع فراہم کرے گی.. بعد ازاں تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا..

A formal get together was arranged at Chenab Club Faisalabad by the President Punjab Archery Association Malik to distribute cash awards among the bronze medal winner archers in 34th National Games Quetta. Mixed Team bronze medal winners Aqsa Nawaz and Sohail Ijaz were given a cash award of Rs. 25,000/- while the coach Amir Yaseen was given a cash award of Rs. 10,000/-. All participants of National Games were also awarded cash prizes. On this occasion, the President PAA said that Punjab Archery Association would put in all its resources to uplift archery in Punjab and to create growth opportunities for archers within the country and abroad. All guests were served with a delicious lunch afterwards.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *