Punjab Archery Association

پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداران کا خصوصی اجلاس سرینا ہوٹل فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں صدرپنجاب آرچری ایسوسی ایشن ملک عمران علی لیاقت, سیکرٹری پنجاب آرچری ایسوسی ایشن امان اللہ شان و دیگر نے شرکت کی.. میٹنگ میں دبئی میں ہونے والی ورلڈ پیرا آرچری چیمپئن شپ میں پاکستانی پیرا آرچرز کی شاندار کارکردگی اور خاص طور منظر شاہ صاحب کی کوششوں کو سراہا گیا اور سلور میڈل حاصل کرنے والے بلائنڈ آرچر کی حوصلہ افزائی کے لیے اسے خصوصی کیش پرائز دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا.. اس کے علاوہ 21 اور 22 مارچ سے گوجرانوالہ میں ہو نے والی نیشنل پیرا آرچری چیمپئن شپ, 27 مارچ سے 30 مارچ تک لاہور میں ہونے والی پنجاب گیمز , SAF گیمز, فیصل آباد میں آرچری اکیڈمی کا قیام, انڈر 12 آرچری کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف امور کی منظوری دی گئی..

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *